ہیڈلائنز


اسلام آباد، بھٹو کی برسی کی تقریب میں "زندہ ہے بھٹو" کیساتھ "گو نواز گو " کے نعرے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ پر اسلام آباد میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی کے فلسفے پر عمل کرکے ملک کو مسائل سے نکالا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، پیپلزپارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے بانی رہنما ذوالفقار علی بھٹو کی 88ویں سالگرہ کے حوالے سے تقریب ہوئی۔ تقریب میں ارکان پارلیمنٹ اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، لطیف کھوسہ، فرحت اللہ بابر اور دیگر نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر "زندہ ہے بھٹو" کے ساتھ "گونواز گو " کے نعرے بھی لگائے گئے۔ اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیں آمروں کے خلاف جدوجہد کا درس دیا۔ ایوب خان نے بھارت کے سامنے گھٹنے ٹیکے لیکن بھٹو نہیں جھکے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کے سامنے گردن کٹوا دی لیکن آمریت کے سامنے نہیں جھکے۔ آج ملک اسی لئے مسائل کا شکار ہے کیونکہ ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے کو ہم نے بھلا دیا ہے۔ آج کے سیاستدانوں کے اثاثے بیرون ملک ہیں اور بچے بھی بیرون ملک پڑھتے ہیں، ذوالفقار بھٹو نے بےنظیر کو بچپن میں ہی کہہ دیا تھا کہ آپ کی اصل جگہ گڑھی خدا بخش ہے، دنیا نے قائداعظم اور قائد عوام کے پاکستان کو میدان جنگ بنا دیا ہے۔ ہمیں دوبارہ عوام سے اپنا رابطہ بحال رکھنا پڑے گا۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ لوگ اپنے ورثا کو دولت، جائیداد اور زمینیں ورثے میں دیتے ہیں لیکن بھٹو نے اپنے ورثا کو عوام کے حقوق ورثے میں دیئے۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Sunny

26°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 59%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Saturday 24°C / 33°C Mostly sunny
Sunday 26°C / 33°C Mostly sunny
Monday 26°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 25°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 21°C / 27°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ