ہیڈلائنز


پٹھان کوٹ ایئر بیس حملہ؛ پاک بھارت سیکریٹری خارجہ مذاکرات ملتوی ہونیکا خدشہ

Written by | روزنامہ بشارت

نئی دلی: بھارتی پنجاب کے پٹھان کوٹ ایئر بیس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ایک بار پھر پاک بھارت امن مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کا عمل متاثرہوتا نظر آرہا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں ملکوں کےدرمیان سیکریٹری سطح کے مذاکرات ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔  
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے پٹھان کوٹ پر دہشت گردوں کے حملوں کے بعد پاکستان کے ساتھ 15 جنوری سے شروع ہونے والے سیکریٹری خارجہ سطح تعلقات کے بارے میں مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے اور سفارتی ذرائع ان مذاکرات کے ایک بار پھر مؤخر ہونے کے امکانات ظاہر کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت اس دہشت گردی کے واقعہ کے بعد اسلام آباد سے مذاکرات کے عمل میں کچھ تاخیر کرنے یا پھر اسے ختم کرنے کے آپشنز پر غور کر رہی ہے جب کہ اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیر اس واقعہ سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کے لیے جلد ملاقات کریں گے۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکر شیڈول کے مطابق 14 جنوری کو اسلام آباد پہنچیں گے جہاں دونوں ممالک کے درمیان 15 جنوری کو مذاکرات کا آغاز ہونا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی پنجاب میں پٹھان کوٹ ایئربیس پر دہشت گردوں نے اچانک دھاوا بول دیا تھا جس میں اب تک لیفٹیننٹ کرنل سمیت 11 بھارتی فوجیوں اور 6 حملہ آوروں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے تاہم ابھی تک ایئر بیس کو  دہشت گردوں سے کلیئر نہیں کرایا جا سکا جب کہ بھارتی میڈیا  الزام عائد کر رہا ہے کہ حملہ آوروں کو پاکستان کی حمایت حاصل ہے۔

Cloudy

13°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 54%
Wind: NW at 11.27 km/h
Friday 4°C / 13°C Sunny
Saturday 5°C / 13°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 13°C / 17°C Sunny
Wednesday 9°C / 17°C Sunny
Thursday 9°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ