ہیڈلائنز


سعودی شیعہ عالم کی سزائے موت پر ردعمل، سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا دورہ پاکستان نا گزیر وجوہات کی بنا پر اچانک ملتوی کر دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کو 2 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان آنا تھا تاہم ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر عادل الجبیر کا دورہ ملتوی ہو گیا ہے۔ دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ  گزشتہ روز سعودی عرب میں سعودی شیعہ عالم دین و مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ باقر نمر کو سزائے موت کے بعد پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے احتجاج اور ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں اضافے کی وجہ سے عادل الجبیر کا دورہ پاکستان ملتوی کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عادل الجبیر گزشتہ ماہ داعش کے خلاف سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے 34 رکنی فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کا طریقہ کار طے کرنے کے لئے اسلام آباد پہنچ رہے تھے جہاں انھوں نے وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کرنی تھی۔

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 88%
Wind: E at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ