ہیڈلائنز


ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ملزم اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی فرار ہوتے ہوئے گرفتار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ایف آئی اے نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ملزم کو بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے دبئی فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ای سی ایل میں شامل ملزم وقاص احمد کو گرفتار کرلیا۔ آزاد کشمیر کا رہائشی ملزم نجی ایئر لائن کی پرواز پی کے 615 کے ذریعے اسلام آباد سے دبئی فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ ایف آئی اے نے اسے جہاز سے آف لوڈ کر کے حراست میں لے لیا۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 78%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ