ہیڈلائنز


گلگت بلتستان کوآئینی صوبہ بنانے پر اتفاق

Written by | روزنامہ بشارت

 اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کو پاکستان کاحصہ قرار دیتے ہوئے مکمل صوبائی حقوق دینے سے اتفاق کرلیا۔

رواں ماہ کے آخر تک گلگت بلتستان کومکمل آئینی یا عبوری صوبہ بنائے جانیکا اعلان متوقع ہے جسکے تحت گلگت بلتستان کو دیگرصوبوں کی طرح پارلیمان اور دیگر تمام آئینی اداروں میں نمائندگی دیدی جائیگی۔

معتبر ذرائع نےبتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین کیلیے قائم کمیٹی نے گزشتہ دنوں ہونیوالے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کے برابر حقوق دیتے ہوئے پارلیمان اور دیگر تمام آئینی اداروں میں نمائندگی دی جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاق کے سامنے3 آپشنز تھے جن میں گلگت بلتستان کو مکمل آئینی صوبہ بنانا، عبوری صوبہ بنانایاآزاد کشمیر طرز پر حکومت قائم کرنا تھا تاہم آزاد کشمیر طرزکے سیٹ اپ کا آپشن اب زیر غور نہیں ہے۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 48%
Wind: WSW at 6.44 km/h
Thursday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 22°C / 30°C Sunny
Sunday 23°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 31°C Sunny
Tuesday 27°C / 31°C Scattered thunderstorms
Wednesday 26°C / 30°C Scattered thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ