ہیڈلائنز


سندھ حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی خریداری میں دلچسپی ظاہرکردی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سندھ حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی خریداری میں دلچسپی ظاہرکردی ہے جس کے لیے صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے باقاعدہ مذاکرات کیلیے 2 رکنی کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔ سلیم مانڈوی والانے کہاکہ خط میںحکومت سندھ نے پاکستان اسٹیل ملزخریدنے کی خواہش ظاہرکی ہے۔ خط میں کہا گیاکہ نجکاری کمیشن اسٹیل ملز کے معاملے پرصوبائی حکومت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کاآغازکرے۔ سلیم مانڈوی والانے کہاکہ وفاقی حکومت اسٹیل ملزکی نجکاری کے لیے شرائط و ضوابط سے آگاہ کرے۔ اسٹیل ملزکے واجبات اور قرضوںکی تفصیلات سندھ حکومت کو فراہم کی جائیں، ٹرم آف ریفرنس طے کرنے کے بعد سندھ حکومت کے ساتھ اسٹیل ملزکی خریداری کامعاہدہ طے کیاجائے۔
حکومت سندھ نے وفاقی حکومت سے مذاکرات کے لیے2 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے کمیٹی میں صوبائی وزیرخزانہ مرادعلی شاہ اورسینیٹر سلیم مانڈوی والا شامل ہیں۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والاکاکہناہے کہ وفاقی حکومت کوبھیجے گئے جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت واضح کرے کہ وہ کن شرائط کے ساتھ پاکستان اسٹیل ملزسندھ حکومت کے حوالے کرنا چاہتی ہے۔ سندھ حکومت کاموقف ہے کہ پاکستان اسٹیل ملزقومی اثاثہ ہے جسے ذوالفقارعلی بھٹو نے قائم کیاتھا۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 61%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 10°C / 19°C Mostly sunny
Saturday 11°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Sunny
Tuesday 11°C / 17°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ