ہیڈلائنز


اسلام آباد میں نوجوان نے نجی میڈیکل کالج کی طالبہ کو گولی مار کر خودکشی کرلی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سوشل سیکیورٹی اسپتال میں نوجوان نے میڈیکل کی طالبہ کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کرخود کشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سوشل سیکیورٹی اسپتال میں نجی میڈیکل کالج کی طالبہ عمارہ عالم پرچہ دے کر باہر نکلی تو وہاں موجود ایک شخص نے پہلے اسے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جس کے بعد خود کو بھی گولی مارلی۔ دونوں کو تشویش ناک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمارہ کو مارنے کے بعد خودکشی کرنے والے نوجوان کی شناخت آصف خان کے نام سے ہوئی ہے جو ایک نجی این جی او میں ملازمت کرتا تھا ، دونوں مقتولین کا تعلق میانوالی سے ہے ۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

Partly cloudy

19°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 43%
Wind: SW at 6.44 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ