ہیڈلائنز


پاکستان میں داعش سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد پکڑے گئے، تفتیش جاری ہے، دفتر خارجہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش نے پاکستان میں قدم نہیں جمائے لیکن چند افراد انفرادی طور پر داعش کا نام استعمال کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے لئے پاکستان، افغانستان، چین اور امریکا کے درمیان بات چیت جنوری کے وسط میں اسلام آباد میں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں داعش نے اپنے قدم نہیں جمائے، چند افراد انفرادی طور پر داعش کا نام استعمال کر رہے ہیں، پاکستان میں داعش سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد پکڑے گئے جن سے تفتیش جاری ہے۔ پاکستان کے سکیورٹی ادارے داعش کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں پر لگائے جانے والے الزامات کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ایجنسیوں پر ماضی میں بھی الزامات ثابت نہیں ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیکرٹری سطح کے مذاکرات کے لئے تاریخ کا تعین جلد ہو جائے گا، بھارت کے ساتھ سیکرٹری سطح کے مذاکرات میں تمام معاملات پر بات ہوگی۔

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 77%
Wind: W at 6.44 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ