ہیڈلائنز


وزیراعظم کا آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنیکا اعلان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نے آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتون میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اسلام آباد میں قومی صحت پروگرام کا افتتاح کے دوران وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا بخوبی احساس ہے،کامیابی اجتماعی کوششوں کی بدولت ہی ممکن ہے، عوامی فلاح کے کسی پروگرام کی ناکامی کا آپشن قبول نہیں، ہم نے آئندہ ماہ کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 11 سال کی کم ترین سطح پرپہنچ گئی ہے، جب کہ اوگرا نے آئندہ ماہ کے لئے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے17 پیسےفی لیٹراضافے جب کہ مٹی کا تیل 8 روپے7 پیسے، ڈیزل 5 روپے 93 پیسے جب کہ ایچ اوبی سی 4 روپے 35 پیسے فی لیٹرکمی کی تجویز دی تھی۔

Partly cloudy

24°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 88%
Wind: E at 17.70 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ