ہیڈلائنز


غیر قانونی طریقے سے امریکی ویزا دلوانے والا ایجنٹ اسلام آباد سے گرفتار

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: ایف آئی اے نے غیر قانونی طریقے سے درجنوں افراد کو امریکا کا ویزہ دلوانے والے ایجنٹ کو وفاقی دارالحکومت سے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے اسلام آباد میں کارروائی کر کے لوگوں کو غیر قانونی درخواست کے ذریعے امریکا کا ویزا دلوانے والے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی کے مطابق ایف آئی اے نے لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے امریکا کا ویزا دلوانے والے ملزم شفیق کو گرفتار کیا، 50 درخواست گزاروں نے دھوکے سے امریکی ویزا حاصل کرلیا جب کہ 250 درخواست گزاروں نے ایک ہی طریقہ کار اپناتے ہوئے ویزا درخواستیں دیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق تمام درخواستیں ملزم راجہ شفیق کی مدد سے تیار کی گئیں، ملزم 9 ہزار امریکی ڈالر لے کر ایک درخواست تیار کرتا تھا، درخواست گزار ویزا ملنے کے بعد رقم ملزم شفیق کو ادا کرتے تھے۔ (function(i,s,o,g,r,a,m){i['GoogleAnalyticsObject']=r;i[r]=i[r]||function(){ (i[r].q=i[r].q||[]).push(arguments)},i[r].l=1*new Date();a=s.createElement(o), m=s.getElementsByTagName(o)[0];a.async=1;a.src=g;m.parentNode.insertBefore(a,m) })(window,document,'script','//www.google-analytics.com/analytics.js','ga'); ga('create', 'UA-68447220-1', 'auto'); ga('send', 'pageview');
Clear

24°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 78%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 29°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 27°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 21°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ