ہیڈلائنز


عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اوگرا کی پیٹرول مہنگا کرنیکی تجویز

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 11 سال کی کم ترین سطح پرموجود ہے لیکن اس کے باوجود اوگرا نے آئندہ ماہ کے لئے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 17 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزرات پٹرولیم کو بھجوا دی ہے۔ سمری میں پٹرول کی قیمت میں 2 روپے17 پیسےفی لیٹر اضافے جب کہ دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا کی سمری کے مطابق مٹی کاتیل 8 روپے7 پیسے، ڈیزل 5 روپے 93 پیسے جب کہ ایچ اوبی سی 4 روپے 35 پیسے فی لیٹرکمی کی تجویز بھیجی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی منظوری وزرت خزانہ وزیرا عظم سےمشاورت کے بعد دے گی۔

Partly cloudy

28°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 73%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ