ہیڈلائنز


پاکستانی حکام کے افغانستان کی درخواست پر افغان طالبان قیادت سے پس پردہ رابطے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستانی حکام نے افغان حکومت کی درخواست پر پس پردہ افغان طالبان کی قیادت سے رابطے شروع کر دیے ہیں اور طالبان قیادت کو باضابطہ مذاکرات شروع کرنے اور سیزفائر کے لیے آمادہ کیا جارہا ہے۔ ان رابطوں میں مثبت اشارے آرہے ہیں اور توقع ہے کہ طالبان قیادت جلد باضابطہ مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کرسکتی ہے ۔پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اورطالبان کے درمیان آئندہ بات چیت مری مذاکرات کے تحت ہی آگے بڑھ سکتی ہے۔ اس مذاکراتی عمل میں فریقین کے علاوہ پاکستان ،امریکا اور چین شامل ہوں گے ۔ مختلف ذرائع سے افغان طالبان تک یہ پیغام بھیج دیاگیا ہے کہ وہ جن شرائط پر بات چیت کرنا چاہتے ہیںاس حوالے سے آگاہ کیا جائے ۔ یہ پیغام اور رابطے جید علمائے کرام کے توسط سے بھیجے جارہے ہیں۔

Partly cloudy

11°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 64%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 13°C / 18°C Mostly cloudy
Saturday 10°C / 12°C Showers
Sunday 11°C / 18°C Mostly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 13°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 15°C / 20°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ