ہیڈلائنز


اسلام آباد میں داعش کا کوئی حامی نہیں، اگر بلاول کو پتہ ہے تو اسکا نام بتائیں، پرویز رشید

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں بن جانا چاہیے تھا، لیکن نیشنل ایکشن پلان مشرف اور زرداری کے دور میں نہیں بنا۔ نیشنل ایکشن پلان بنانے کا اعزاز مسلم لیگ نواز کو ملا ہے، جس کے کریڈٹ کو اپنے لیے باعث فخر سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے مسلم لیگ نواز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے تمام جماعتوں کو اکٹھا کیا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز رشید کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان زرداری کے دور میں کیوں نہیں بنا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی نگرانی کے لیے پارلیمنٹ موجود ہے اور حکومت کی کارکردگی جانچنے کے لیے نظام پارلیمنٹ میں موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے دور میں طاہر القادری سے متعلق بیانات کا جائزہ لے، طاہر القادری سے متعلق بیانات کا جائزہ لے کر پیپلز پارٹی کو نیشنل ایکشن پلان سمجھ آ جائے گا۔ پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ میر ے علم میں نہیں ہے کہ اسلام آباد میں داعش کا حامی کوئی شخص ہے۔ اگر بلاول زرداری کو پتہ ہے تو اس کانام بتائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس کا فیصلہ ابھی ہونا ہے، ابھی یہ ثابت ہونا ہے کہ کس نے قتل و غارت گری کی۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Partly cloudy

34°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 26%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 33°C Mostly sunny
Thursday 28°C / 36°C Sunny
Friday 28°C / 38°C Sunny
Saturday 26°C / 40°C Sunny
Sunday 27°C / 39°C Mostly sunny
Monday 27°C / 36°C Sunny
Tuesday 25°C / 34°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ