ہیڈلائنز


نریندر مودی کے دورہ پاکستان کا کسی کو علم نہیں تھا، پرویز رشید

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا دورہ خیر سگالی کے تحت تھا اور ان کے دورے کے حوالے سے کسی کوعلم نہیں تھا۔ وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ جذبہ خیر سگالی کے تحت تھا اور اس دورے کا پاکستان میں کسی کو علم نہیں تھا جب کہ نہ ہی اس اہم ملاقات کے دوران بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے نواز شریف کو دورہ بھارت کی دعوت کا علم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں وزرائے اعظم نے ملاقات کے دوران پاک بھارت مذکرات کو مزید مؤثر اور وسعت دینے کی  بات کی۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر)ناصر جنجوعہ کا بھی ذکر کیا اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کی ملاقات پر بھی بات چیت ہوئی۔

Partly cloudy

7°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 78%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 18°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ