ہیڈلائنز


بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کمی کا امکان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کے ماہانہ نرخ میں ایک روپے 97 پیسے کمی کے لئے سمری ارسال کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے نیپرا کو ایک سمری بھیجی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نومبر کیلئے ریفرنس پرائس 7 روپے 30 پیسے تھی، ایران سے درآمدی بجلی کی قیمت 10 روپے 50 پیسے فی یونٹ رہی، نیوکلیئر بجلی کی پیداواری لاگت ایک روپیہ 12 پیسے فی یونٹ رہی، گیس سے بجلی کی پیدواری لاگت 5 روپے 75 پیسے فی یونٹ آئی جب کہ فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ رہی، اس کے علاوہ نومبر میں ہائی اسپیڈ ڈیزل سے بجلی کی پیداواری لاگت 12 روپے 48 پیسے فی یونٹ رہی۔ سی پی پی اے کی سمری میں مزید کہا گیا کہ ریفرنس پرائس کے مقابلے میں لاگت 5 روپے 32 پیسے فی یونٹ رہی لہذا پیداواری لاگت میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے اور ماہانہ نرخ میں ایک روپے 97 پیسے کمی کی جائے۔ نیپرا سی پی پی اے کی بجلی کے نرخ میں کمی کی درخواست منظور کرتے ہوئے 29 دسمبر کو سماعت کا اعلان کیا ہے۔

Partly cloudy

8°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 53%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 11°C / 19°C Sunny
Sunday 9°C / 18°C Sunny
Monday 8°C / 16°C Sunny
Tuesday 9°C / 16°C Partly cloudy
Wednesday 7°C / 13°C Sunny
Thursday 7°C / 14°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ