ہیڈلائنز


پاک بھارت مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے، سرتاج عزیز

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے سیکرٹری خارجہ کے درمیان مذاکرات آئندہ ماہ اسلام آباد میں ہوں گے جس میں تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ آئندہ ماہ کے وسط میں پاکستان اور بھارت کے درمیان خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات کےلیے بھارتی سیکرٹری خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں دونوں ممالک طے کردہ ایجنڈے پر موجود 8 سے 9 نکات پر بات چیت کریں گے جب کہ ملاقات کے دوران تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے طریقوں پر غور کے لیے آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے اسلام آباد میں چار ملکی اجلاس بھی ہوگا جس میں پاکستان، افغانستان، امریکا اور چین کے نمائندے شریک ہوں گے جب کہ  اجلاس میں افغانستان میں مفاہمت  کے حوالے سے صورتحال کے جائزہ سمیت بات چیت کے لیے دوسرے مرحلے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Sunny

18°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 34%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 19°C Sunny
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 8°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 13°C Partly cloudy
Wednesday 8°C / 15°C Sunny
Thursday 7°C / 13°C Sunny
Friday 10°C / 14°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ