ہیڈلائنز


گلگت، چلاس سے خطرناک اشتہاری دہشتگرد اسلحہ سمیت گرفتار

Written by | روزنامہ بشارت

گلگت: دیامر پولیس نے ایس پی محمد وکیل کی قیادت میں اسپیشل آپریشنل ٹیم کی دوسری مرتبہ کامیاب ترین اور اہم کاروائی کے بعد خطرناک اشتہاری دہشتگرد فراش ولی ولد دلاور خان ساکن داریل اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے گرفتار دہشتگرد کی سر کی قیمت سے پانچ لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی اور وہ گزشتہ ماہ دیامر سے گرفتار کئے گئے دہشتگرد فرمان اللہ ولد پختون ساکن داریل کے شریک جرم تھے۔ دونوں تھانہ سٹی گلگت کے مقدمہ علت نمبر 480/2005 بجرائم 302/324392/34 PPC و 6/7/21-ATA میں ملوث ہیں۔ حکومت کی جانب سے ان دونوں کی گرفتاری کے لئے یکساں سر کی قیمت اعلان کیا جاچکا ہے۔ دیامر پولیس کی حالیہ کارکردگی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک مثبت پیشرفت ہے۔ یاد رہے اس سے قبل مورخہ 22 دسمبر 2015ء کو اس طرح کی ایک کاروائی میں ایس پی محمد وکیل کی قیادت میں اسپیشل آپریشنل ٹیم نے ڈوڈیشال تھانہ حملہ کیس کے مرکزی دہشت گرد عیسی خان ولد گورو ساکن ڈوڈیشال جنکی سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر ہے، کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

Sunny

6°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 74%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 4°C / 13°C Sunny
Saturday 5°C / 13°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 13°C / 17°C Sunny
Wednesday 9°C / 17°C Sunny
Thursday 9°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ