ہیڈلائنز


ڈاکٹر عاصم کیس کے شواہد سامنے آئے تو پیپلز پارٹی کو نقصان ہوگا، عبدالقادر بلوچ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کا کہنا ہےکہ ڈی جی رینجرز سندھ نے بتایا کہ ڈاکٹر عاصم کیس میں بہت سے شواہد ملے ہیں لہٰذا معاملہ سامنے لایا جائے تو پیپلزپارٹی کو نقصان ہوگا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ رینجرز کو اختیارات دینے کا اقدام آئین کے مطابق کیا گیا اس لیے سندھ حکومت آرٹیکل 147 اور 149 سمیت 149 کا آرٹیکل 3 بھی پڑھ لے، وفاقی حکومت کسی بھی صورتحال میں ایکشن لے سکتی ہے جب کہ پنجاب میں بھی حکومت کورینجرز کی ضرورت ہو تو انہیں بلاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ رینجرز کے سالانہ 9 ارب روپے کے اخراجات وفاق دیتا ہے اور میں خود ڈی جی رینجرز سندھ رہا ہوں اس لیے بہت سارے معاملات جانتا ہوں جب کہ آئین میں کہیں بھی کرپشن کے خلاف کارروائی ممنوع ہے تو بتایا جائے۔ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ حکومت نے کراچی کا امن واپس لانے کے لیے اچھا اقدام کیا جس سے شہر کے تاجر اور عوام خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی رینجرز نے بتایا کہ ڈاکٹر عاصم کیس میں بہت سے شواہد ملے ہیں اس لیے اگر معاملہ سامنے لایا گیا تو پیپلزپارٹی کو نقصان ہوگا۔

Mostly clear

24°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 90%
Wind: ESE at 6.44 km/h
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 25°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ