ہیڈلائنز


عمران فاروق قتل کیس کے ملزم کاشف کامران کی افغانستان میں موجودگی کا انکشاف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس کے دوران عمران فاروق قتل کے ملزم کاشف کامران کی افغانستان میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ اجلاس میں الطاف حسین و دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کے اقدامات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے انسداد دہشت گردی ونگ کے ڈائریکٹر مظہر کاکاخیل کی صدارت میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں 9 گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں عمران فاروق قتل کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ارکان شریک ہوئے۔ کاشف کامران پر محسن کے ساتھ مل عمران فاروق کو قتل کرنے کا الزام ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میںمتحدہ کے رہنما الطاف حسین، محمد انور، افتخار حسین، معظم علی کی گرفتاری کے اقدامات کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ چاروں ملزمان کے عدالت سے وارنٹ حاصل کئے جائیں گے۔ ان کے وارنٹ کے حصول کے بعد ملزمان کی پاکستان میں عدم موجودگی کا ریکارڈ حاصل کیا جائیگا اور ملزمان کو اشتہاری کروایا جائیگا۔ اشتہاری ہونے پر ان کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے براہ ارست انٹرپول کو خط لکھے گی۔ اجلاس میں عبوری چالان کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ عبوری چالان پیش کرنے کیلیے ایف آئی اے کے پاس 3 جنوری تک کا وقت ہے۔

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 41%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 12°C / 21°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 18°C Sunny
Wednesday 13°C / 17°C Sunny
Thursday 13°C / 16°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ