ہیڈلائنز


تفصیلات کے بغیر سعودی اتحاد میں شمولیت، سرتاج عزیز کے جواب پر چیئرمین سینیٹ برہم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سعودی فوجی اتحاد میں شمولیت کے معاملے پر چیئرمین سینٹ رضا ربانی بھی برہم ہوگئے۔ انہوں نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے بیان پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا کسی کی خاطر کسی اتحاد میں شمولیت ہمارے لئے عدم تحفظ کا احساس نہیں دلاتی، اس پر مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہی نہیں بلکہ دوسرے کئی ممالک بھی اس میں شامل ہیں، جس پر رضا ربانی نے کہا کہ دوسرے ملک ہماری ذمہ داری نہیں، کیا شمولیت پاکستان میں عدم تحفظ کا احساس نہیں دلاتی، یہ کوئی گپ شپ نہیں، آپ کیا جواب دے رہے ہیں۔ اس پر سرتاج عزیز نے کہا کہ ابھی تفصیلات لے رہے ہیں اور مشاورت بھی ہو رہی ہے، اس پر رضا ربانی برہم ہوگئے اور کہا کہ تفصیلات آپ کو معلوم نہیں، اور اتحاد میں شامل ہو گئے ہیں۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 55%
Wind: NW at 11.27 km/h
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 23°C / 31°C Sunny
Sunday 23°C / 31°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ