ہیڈلائنز


یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

Written by | روزنامہ بشارت

سلام آباد: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد مقامی منڈی میں ہی اس کا اثر دیکھنے میں آرہا ہے اور یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے تک کی کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی۔ اوگرا نے یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 54 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 70 پیسے، لائٹ ڈیزل 3 روپے 45 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 60 پیسے اورہائی اوکٹین کی فی لیٹرقیمت میں 4 روپے تک کمی کی تجویز کی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 34 ڈالرتک پہنچ گئی جو کہ گزشتہ 11 سال کی کم ترین سطح ہے جس کے مطابق مقامی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رکھی گئی کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابرہے۔

Clear

12°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 44%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 12°C / 21°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 18°C Sunny
Wednesday 13°C / 17°C Sunny
Thursday 13°C / 16°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ