ہیڈلائنز


سیاسی وعسکری قیادت کا سندھ میں رینجرز اختیارات محدود کرنے پر تشویش کا اظہار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت نے سندھ میں رینجرز اختیارات محدود کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جب کہ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کی کامیابیوں کو کسی طور ضائع نہیں کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، وزیردفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر برائے امورخارجہ سرتاج عزیز، مشیربرائے قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت دیگر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال سمیت رینجرز کے اختیارات اور کراچی آپریشن پر زیادہ توجہ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کے اختیارات محدود کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ رینجرز اختیارات کے حوالے سے وفاقی حکومت صوبائی حکومت سے رابطہ کرے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں رینجرز کی جانب سے دہشت گردوں سمیت ان کے معاونین ، فنڈنگ کرنے والوں اور کرپشن کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کی کامیابیوں کو کسی طور ضائع نہیں کیا جائے گا۔

Showers

13°C

اسلام آباد

Showers
Humidity: 78%
Wind: ENE at 11.27 km/h
Sunday 9°C / 18°C Mostly sunny
Monday 12°C / 21°C Mostly cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 16°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 13°C / 19°C Showers
Friday 12°C / 16°C Scattered thunderstorms
Saturday 12°C / 18°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ