ہیڈلائنز


عمران فاروق قتل کیس، عبوری چالان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ملزم قرار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے عمران فاروق قتل کیس کا پہلا عبوری چالان مرتب کرلیا جس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ملزم قراردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کے عبوری چالان میں ایف آئی اے نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو قتل کا ملزم قرار دیا ہے جب کہ چالان میں گرفتارملزمان معظم علی، خالد شمیم اور محسن علی سید کا اعترافی بیان بھی شامل کیا گیا ہے۔ عبوری چالان کے مطابق 16 ستمبر2010 کو لندن میں ملزم محسن علی نے کاشف کامران کے ساتھ مل کرعمران فاروق کو قتل کیا جب کہ قتل کی سازش میں ملزم معظم علی اورخالد شمیم نے سہولت کارکا کردارادا کیا ہے۔ عمران فاروق قتل کیس کے عبوری چالان میں 3 ملزموں کو گرفتار جب کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت 4 ملزموں کو عدم گرفتار ظاہر کیا گیا ہے جب کہ چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزم معظم علی، خالد شمیم اور محسن علی نے عمران فاروق کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔

Clear

24°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 50%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny
Wednesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ