ہیڈلائنز


نادرا نے بھارتی شہریوں کو بھی شناختی کارڈ جاری کر دیئے، آئی ایس آئی رپورٹ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: نادرا کی جانب سے افغان اور مشرق وسطیٰ کے جنگجوؤں کے علاوہ بھارتی شہریوں کو بھی پاکستانی شناختی کارڈ جاری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ آئی ایس آئی اور نادرا کے ویجیلنس ڈائریکٹوریٹ کی پورٹ کے مطابق کم از کم دو بھارتی خاندانوں کی نشاندہی ہوئی ہے جنھوں نے نادرا حکام کو رشوت دے کر شناختی کارڈ حاصل کئے۔ 27 اپریل 1998 کو سیاحتی ویزے پر خانو خان نامی شخص کا سات رکنی بھارتی خاندان پاکستان آیا اور رحیم یار خان میں رہائش اختیار کرلی۔ ابتدائی طور پر خاندان نے پولیس سے پرمٹ حاصل کیا مگر جیسے ہی پرمٹ کی مدت ختم ہوئی تو خاندان خاموشی سے سندھ کے علاقے میرپور خاص منتقل ہوگیا اور 2004 میں نادرا عملے کی ملی بھگت سے شناختی کارڈ حاصل کرلیے۔ رپورٹ کے مطابق شناختی کارڈ کے حصول میں ایجنٹ مافیا نے کردار ادا کیا اور خانو خان نے علی محمد کے نام سے شناختی کارڈ حاصل کیا، اسی طرح اس کی اہلیہ حوراں مائی، بیٹے کمال خان، بیٹیوں کمالی مائی، مہران مائی، چکمل مائی اور سرداراں مائی کو بھی شناختی کارڈ جاری کیے گئے۔

Partly cloudy

21°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 31%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 18°C Mostly sunny
Tuesday 11°C / 18°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 17°C Sunny
Friday 9°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ