ہیڈلائنز


کالعدم تنظیموں کی فہرست سینیٹ میں پیش کر دی گئی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے سینیٹ میں کالعدم تنظیموں کی فہرست پیش کردی جس کے مطابق کالعدم تنظیموں میں سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی، تحریک جعفریہ پاکستان سمیت 61 تنظیمیں شامل ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ کی جانب سے کالعدم تنظیموں سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے کالعدم قراردی گئی تنظیموں میںسپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی، سپاہ محمد پاکستان، جیش محمد، تحریک جعفریہ پاکستان، تحریک اسلامی، بلوچستان ری پبلکن آرمی، لشکربلوچستان اور داعش سمیت 61 تنظیمیں شامل ہیں جب کہ جماعت الدعوہ کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل نہیں جس کے حوالے سے وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس کی نگرانی کی جارہی ہے۔ وزارت داخلہ نے دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں سے متعلق صوبے وارتفصیلات سے متعلق تحریری جواب ایوان میں پیش کیا جس میں کہا گیا کہ ملک میں رواں سال دہشت گردی کے ایک ہزار 113 واقعات پیش آئے جب کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 637 دہشت گرد ہلاک اور 710 کو گرفتار کیا گیا۔

Mostly sunny

17°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 40%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Friday 11°C / 19°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 12°C / 18°C Sunny
Tuesday 11°C / 19°C Sunny
Wednesday 11°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ