ہیڈلائنز


سعودی عرب کے حوالے سے سیکرٹری خارجہ کے بیان پر وزیراعظم نے وضاحت طلب کر لی

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد (آن لائن) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری کی طرف سے سعودی عرب کے حوالے سے بیان دینے پر وزیراعظم نے سخت نوٹس لے لیا ہے اور وضاحت طلب کرلی ہے۔  سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب نے انسداد دہشتگردی اتحاد میں شمولیت کیلئے حکومت پاکستان سے پیشگی مشاورت نہیں کی تھی ، وزیراعظم نواز شریف نے سعودی عرب حکومت کیخلاف بیان پر اعزاز چودھری سے ناراضی کا اظہار کیا اور وضاحت طلب کرلی ہے۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ کے کے ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان انتہائی قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں اور ان تعلقات میں رخنہ ڈالنے والوں کا نوٹس لے لیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے بیان جاری کرنے سے قبل وزیراعظم کو اعتماد میں نہیں لیا تاہم آزاد ذرائع سےاس کی دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔  (function(i,s,o,g,r,a,m){i['GoogleAnalyticsObject']=r;i[r]=i[r]||function(){ (i[r].q=i[r].q||[]).push(arguments)},i[r].l=1*new Date();a=s.createElement(o), m=s.getElementsByTagName(o)[0];a.async=1;a.src=g;m.parentNode.insertBefore(a,m) })(window,document,'script','//www.google-analytics.com/analytics.js','ga'); ga('create', 'UA-68447220-1', 'auto'); ga('send', 'pageview');
Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 65%
Wind: N at 6.44 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ