ہیڈلائنز


قومی اسمبلی میں سانحہ آرمی پبلک سکول کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی. اسپیکرسردارایازصادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو سانحہ آرمی پبلک اسکول کی مناسبت سے معمول کی کارروائی معطل کردی گئی۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر زاہد حامد نے تمام پارلیمانی جماعتون کی جانب سے سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے مشترکہ قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طورپرمنظورکرلیا۔ قرارداد میں شہدائے اے پی ایس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائے گا، ایوان اعادہ کرتاہےکہ آنےوالی نسلوں کودہشت گردی سے پاک وطن دیا جائے گا۔ قرادرارمیں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہرسال 16 دسمبرکو پاکستان چلڈرن ڈے کے طورپرمنایا جائے اوراس دن ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں شہدائے اے پی ایس کے لئے دعائیں کی جائیں۔

Thunderstorms

26°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 82%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Thursday 24°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ