ہیڈلائنز


اسلام آباد کے 122 اسکول اور کالج شہدائے آرمی پبلک اسکول کے ناموں سے منسوب

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد کے 122 اسکولوں اور کالجوں کو شہدائے آرمی پبلک اسکول کے ناموں سے منسوب کرنے کی منظوری دے دی۔ گزشتہ سال 16 دسمبر کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے کے نتیجے میں 130 سے زائد بچے شہید ہوئے تھے جن کی پہلی برسی کے موقع پر ملک بھر میں ان کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے جب کہ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد کے 122 اسکولوں اور کالجوں کے نام شہدائے اے پی ایس کے ناموں سے منسوب کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
وزیر اعظم  نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ دشمن نفرت اور انتہا پسندی چاہتے ہیں لیکن ہم  برداشت کو فروغ  دے کر ان کا جواب دیں گے، ہم علم دشمنوں کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نےکہا کہ آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر جہالت کا مقابلہ کیا اور روشن خیال کی بنیاد رکھی، شہدا کی یادیں مادر وطن کی بقا کے ساتھ جڑی ہیں اور شہدا کی یادوں کو وطن کی بقا سے الگ نہیں کیا جاسکتا، ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Mostly cloudy

27°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 83%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Saturday 23°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 26°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 26°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 23°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ