ہیڈلائنز


عمران فاروق قتل کیس، معظم علی، خالد شمیم اور محسن ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار 3 ملزموں کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے گرفتار ملزموں کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی سماعت کی۔ ایف آئی اے نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزموں معظم علی، خالد شمیم اور محسن کو پیش کئے بغیر جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم پر معظم علی، خالد شمیم اور محسن کو عدالت پیش کیا گیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر ملزموں کے وکلاء نے ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا ہوا ہے اور قانونی طور پر بھی اس معاملے کی وضاحت ہو چکی ہے، عدالت جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرے۔ عدالت نے تمام دلائل سنتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ دیگر بعد سنایا گیا۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 63%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ