ہیڈلائنز


سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے، ورنہ ڈاکٹر عاصم کا ویڈیو پیغام سامنے لے آئیں گے، چوہدری نثار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے دو ٹوک انداز میں حکومت سندھ کو بتا دیا کہ سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے،صرف ایک دستخط کو مسئلہ نہ بنائیں،کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ہم بھی فورسزکی عزت نفس کاتحفظ کرسکتےہیں، وفاق کے پاس آئینی اور قانونی آپشنز موجود ہیں، الزامات کا سلسلہ بند نہ ہوا تو ڈاکٹر عاصم کا ویڈیو پیغام منظر عام پر لے آؤں گا۔  ،
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے دھواں دھار خطابات سے پریس کانفرنس کے خطاب کا آغاز، چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کراچی میں آپریشن ایم کیو ایم کے کہنے پر شروع کیا گیا اور فاروق ستار نے بیان دیا تھا کہ کراچی کو فوج کے حوالے کیا جائے لیکن پاک افواج دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مصروف ہے، افواج پاکستان کو کراچی کی گلیوں میں کھڑا نہیں کر سکتے، حکومت نے ڈھائی سال پہلے کراچی آپریشن کا فیصلہ کیا تھا اور کراچی آپریشن پر تمام سیاسی جماعتیں متفق تھیں، کراچی میں جو کچھ ہوتا ہے اس کا رد عمل پاکستان پر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کے لئے گورنر سندھ سے مشاورت کی گئی ، ایم کیو ایم سے مشاورت کی گئی ، کراچی میں وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ رینجرز کی رہنمائی میں آپریشن ہو۔ کراچی آپریشن ڈی ٹریک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈی جی رینجرزسندھ کو متنازع بنایا جا رہا ہے ،مخصوص انداز مین رینجرز کی تضحیک کی جا رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کراچی آپریشن کا کبھی وفاقی حکومت نے کریڈٹ نہیں لیا اور قائم علی شاہ کو کہا تھا کہ امن و امان بہتر ہوگا تو صوبائی حکومت کی تعریف ہوگی، بلاجواز وفاقی حکومت کیخلاف تنقید بھی ہوئی لیکن تنقید کے باوجود مکمل ضبط کا سہارا لیا۔
چوہدری نثار نے کہا کہ اگر سندھ حکومت کو رینجرز سے اختلاف ہے ، نیب سے اختلاف سے ہے خواہ کسی بھی اختلاف ہے تو بیان بازی نہیں کی جانی چاہیے ۔ صوبے کو کوئی اختلافات ہیں تو میٹنگ میں بات کی جائے عوام میں نہیں۔ سندھ حکومت رینجرز کو بیرک میں بھیجنا چاہتی ہے ، چند ہفتوں سے کراچی آپریشن کو ڈی ٹریک کئے جانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہفتہ ہو گیا رینجرز کے اختیارات کی فائل آگے نہ بڑھ سکی ،وہ جانیں دے رہے ہیں اور آپ ٹانگیں کھینچ رہے ہیں۔رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہ کرکے مجرموں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف کراچی بلکہ پورے پاکستان کے عوام آپریشن پر خوش ہیں ، میڈیا اور عوام اس بات کے گواہ ہیں کہ کراچی میں حالات کتنے کشیدہ تھے اور آپریشن کے بعد کتنا امن آیا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن قائم کرنے میں اللہ پاک کے بعد سب سے بڑا کردار رینجرز کا تھا،موجودہ طرز عمل کراچی کے امن سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
چوہدری نثار نے کہا کہ نیب میں کوئی بھی افسر ہماری حکومت کی مرضی سے نہیں آیا، پیپلزپارٹی کراچی آپریشن اور رینجرز کو متنازعہ نہ بنائے ،ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے تحفظات پر بات کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک شخص کے مفاد کے لئے کراچی کے امن و امان سے کھیلا جا رہا ہے ،پیپلزپارٹی آپریشن کو متنازعہ نہ بنائے۔
حکومت سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے واضح الفاظ میں صوبائی حکومت کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے، ایک شخص کے پیچھے اتنے بڑے آپریشن کو منتازعہ بنانا شروع کیا گیا، ایم کیو ایم کو بھی کراچی آپریشن پر تحفظات تھے، مگر انہوں نے بھی رینجرز کے حوالے سے حمایت کی، پی پی قیادت سے درخواست ہے کہ کراچی آپریشن کو منتازعہ نہ بنایا جائے، الزامات کا سلسلہ بند نہ ہوا تو ڈاکٹر عاصم کے بیان کی ویڈیو منظر عام پر لے آؤں گا، جس پر دودھ کو دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔
سندھ حکومت نے رینجرز اختیارات سے متعلق جلد فیصلہ نہ ہوا تو وفاق بھی اپنے پاس  مختلف آئینی اور قانونی آپشنز رکھتی ہے، صرف ایک دستخط کو مسئلہ نہ بنائیں،کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ہم بھی فورسز کی عزت نفس کا تحفظ کر سکتے ہیں، کئی لوگوں کو بیان بازی کرنے کا شوق ہے، ہم نے ہمیشہ کارکردگی پر زور دیا، اللہ تعالیٰ کے بعد سب سے بڑا کردار رینجرز کا تھا، آپریشن کوڈی ٹریک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کراچی کی بہتر صورت حال کے گواہ عوام اور میڈیا ہیں، کراچی اور ملک کےعوام آپریشن کے حق میں ہیں۔
آخری میں انہوں نے کہا کہ پُرامید ہوں رینجرز اختیارات کا معاملہ حل ہو جائے گا، آصف زرداری بھی آپریشن جاری رکھنے کے حامی ہیں، سندھ حکومت کی یہی روش رہی تو چار سے  پانچ آپشن دونگا، سندھ حکومت کی ایک ڈیمانڈ ہے جو ابھی نہیں بتاؤں گا، کراچی میں ایف آئی اے قانون کے مطابق کام کر رہی ہے۔

Sunny

26°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 56%
Wind: W at 6.44 km/h
Sunday 24°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 24°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Sunny
Wednesday 25°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 31°C Sunny
Friday 26°C / 30°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 31°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ