ہیڈلائنز


آپریشن ضرب عضب کے ڈیڑھ سال مکمل، 3400 دہشتگرد جہنم واصل

Written by | روزنامہ بشارت

راول پنڈی : ترجمان پاک افواج کے مطابق گزشتہ سال سے جاری آپریشن ضرب عضب کے ڈیڑھ سال کے دوران پاک افواج کو غیر معمولی کامیاں حاصل ہوئیں، ڈیڑھ سال کے دوران ملک بھر میں تین ہزار چار سو دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلیکیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترجمان ڈائریکٹر جنرل لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے صحافیوں کو آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب کو ڈیڑھ سال مکمل ہوگیا ہے، ڈیڑھ سال کے دوران آپریشن میں پاک افواج کو غیر معمولی کامیابیاں ملیں ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا انفرااسٹر کچر تباہ و برباد کردیا گیا، آخری مرحلے پر پاک اففان سرحد کا علاقہ کلیئر کرالیا گیا، جب کہ اس دوران دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کے سلیپر سیلز ختم کر دیئے گئے ہیں، انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشنز دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہیں گے، ترجمان لیفٹننٹ جنرل باجوہ نے مزید بتایا کہ ضرب عضب میں اب تک تین ہزار چار سو دہشت گرد کا صفایا کیا گیا، دہشت گردوں کی آٹھ سو 37 پناہ گاہیں تباہ کی گئیں۔
بریفنگ کے مطابق ڈیڑھ سال میں تیرہ ہزار دو سو خفیہ آپریشنز کیے گئے، خفیہ آپریشنز میں ایک سو 83 دہشت گرد ہلاک، جب کہ اکیس ہزار ایک سو 93 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیڑھ سال میں آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک افواج، ایف سی اور ،رینجرز کے 488جوانوں اور افسران نے جام شہادت نوش کیا۔
اس قلیل عرصے میں گیارہ فوجی عدالتوں میں 142مقدمات بھجوائے گئے، فوجی عدالتوں نے 31دہشت گردوں کو سزائیں دیں، اس موقع پر ترجمان نے قوم کی جانب سے دیئے گئے تعاون پر عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس پورے عرصے کے دوران پوری قوم نے پاک افواج کا بھرپور ساتھ دیا، ضرب عضب سے ملک بھر میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی۔
واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر گزشتہ سال سات جون کو دہشت گردوں کے حملوں کے بعد شمالی وزیرستان ایجنسی میں فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کیا گیا، تاہم گزشتہ دسمبر 2014 میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے سفاکانہ اور بدترین دہشت گردی کے بعد آپریشن میں تیزی لائی گئی، جس کے بعد خیبر ایجنسی کے علاقوں میں آپریشن خیبر ون اور خیبر ٹو کا آغاز کیا گیا، جب کہ فاٹا اور دیگر علاقوں میں بھی امن دشمنوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
جب کہ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے لیے فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ گزشتہ سال 16 دسمبر کو پشاور کے آرمی  پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد کیا گیا تھا۔ پشاور آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں کے حملوں میں 132 بچوں سمیت 144 افراد شہید ہوئے تھے۔

Sunny

29°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 31%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ