ہیڈلائنز


عمران فاروق قتل کیس، نئی جےآئی ٹی کی تشکیل کیلئے وزارت قانون سے رائے طلب

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں وزارت داخلہ نے نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے لئے وزارت قانون سے رائے مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے لئے ڈائریکٹر سی ٹی ڈبلیو مظہر کاکاخیل کی سربراہی میں نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کی تجویز پیش کی تھی جس پر وزارت داخلہ نے وزارت قانون سے رائے مانگ لی۔ وزارت داخلہ نے اپنے مراسلہ میں وزارت قانون سے پوچھا کہ عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی آر سے قبل ایک جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی جس کی رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کیا گیا اور کیا اب  تفتیش کے لئے نئی جے آئی ٹی بنائی جائے یا نہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جے آئی ٹی کی تشکیل کے لئے وزارت داخلہ کو 3 روز قبل خط لکھا تھا۔

scout landyard,scout landyard police,altaf hussain,altaf,muttahida qaumi movement,mqm,Dr Imran Farooq murder case,Imran Farooq murder case,Dr Imran Farooq,Imran Farooq,fir,fia,london,london police,jit report,jit

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 78%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ