ہیڈلائنز


ماڈل ایان علی کے پاسپورٹ حوالگی کیخلاف کسٹم حکام کی نئی درخواست جمع

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ماڈل ایان علی کے پاسپورٹ کی حوالگی کے خلاف کسٹم حکام نے نئی درخواست جمع کرادی ہے۔ ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں ہوئی۔ اس موقع پر کسٹم کے وکیل فرحت عباس لودھی کی جانب سے ایک درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کا پاسپورٹ اہم ثبوت ہے، ملزمہ کا نام ای سی ایل میں شامل ہے تو انھیں پاسپورٹ واپس کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، خدشہ ہے کہ پاسپورٹ ملنے کے بعد ایان علی غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک فرار نہ ہو جائے۔ عدالت نے کسٹم حکام کی جانب سے دائر درخواست پر ماڈل ایان علی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔ واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو رواں برس مارچ میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے ساڑھے 5 لاکھ ڈالر امریکی ڈالر بیرون ملک اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر گزشتہ ماہ فرد جرم عائد کی گئی تھی تاہم ملزمہ نے صحت جرم ماننے سے انکار کردیا تھا۔

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 62%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 18°C Sunny
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 10°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 13°C / 18°C Partly cloudy
Sunday 13°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ