ہیڈلائنز


ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری، دہشتگردی کے خاتمے پر اتفاق

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق کانفرنس میں شریک رکن ممالک دہشتگردوں کی مالی معاونت رکوائیں، ایک دوسرے پر دہشتگردی کے الزامات لگانے سے گریز کیا جائے، افغان حکومت کی خود مختاری اور سلامتی کا احترام کیا جائے، افغانستان میں طالبان سمیت تمام دھڑوں کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے، دہشت گردی کیخلاف مشترکہ طور پر حکمت عملی بنانے پر زور دیا ہے۔ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے اختتام پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے پریس بریفنگ میں مشترکہ اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس میں شریک ممالک سمیت پوری دنیا افغانستان کی خود مختاری کا احترام کرے، پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے پر الزام تراشی بند کریں۔ مشترکہ اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ ہارٹ آف ایشیا ممالک کو دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے مشترکہ طور پر حکمت عملی بنانے کی ضرروت ہے، ہمیں دہشت گردوں کی مالی معاونت کو ختم کرنا ہوگا، افغانستان میں ہمیں طالبان سمیت تمام دھڑوں کو مذاکرات کی میز پر لانا ہوگا، افغان مفاہمتی عمل کے لئے تمام رکن ممالک اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ افغانوں کی زیر قیادت امن عمل میں تعاون کیا جائے، جہاں سے مذاکرات کا سلسلہ ٹوٹا وہی سے اسے دوبارہ شروع کیا جائے۔

Sunny

13°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 47%
Wind: NW at 17.70 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 13°C / 18°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ