ہیڈلائنز


پاکستان میں آپریشن کے باعث دہشتگرد بھاگ کر افغانستان آ گئے ہیں، افغان صدر اشرف غنی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس اور افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، دنیا بھر کے دہشت گرد افغانستان میں موجود ہیں، پاکستان میں آپریشن کے باعث بھی دہشت گرد بھاگ کر افغانستان آ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی برسوں سے افغانستان خانہ جنگی کا شکار رہا ہے جب کہ دہشت گردوں نے افغانستان کو تقسیم کرنے کی سازش تیار کر رکھی تھی۔ دہشت گردوں نے پاکستان اور افغانستان کے معصوم بچوں کو قتل کیا، ہمارے بچوں کو اسکول جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا، افغانستان پورے خطے کی جنگ لڑ رہا ہے، خطے میں امن کے لئے پاکستان، چین، امریکا اور نیٹو کے شکر گزار ہیں۔

اسلام آباد میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب کے دوران اشرف غنی کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کی عوام ایک دسرے کے بہت قریب ہیں اور پاکستان کے ساتھ بہت روابط قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غربت کا خاتمہ ہمارا سب سے اہم مقصد ہے، افغانستان کا انفرا اسٹرکچر کچھ بہتری کی جانب گامزن ہے اور افغانستان کو خود انحصاری کی منزل کی جانب لے جانا چاہتے ہیں تاہم خطے میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے مزید اقدامات کرنے ہوں گے، ایک ایسے نظام کی ضرورت ہے جس میں دہشت گردوں کے مالی معاونین کا پتہ چلایا جائے کیو نکہ جمہوری معاشرے میں تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

Mostly cloudy

12°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 44%
Wind: N at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 20°C Partly cloudy
Sunday 12°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 20°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ