ہیڈلائنز


پاکستان اور چین کی انسداد دہشتگردی کے حوالے سے مشترکہ مشقیں شروع ہوگئیں

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  پاکستان اورچین کی اسپیشل سروسز گروپ کی انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مشترکہ مشقیں یو آئی فائیوچین کے شہرچنگ ٹان جیا میں شروع ہو گئیں یہ مشقیں دو ہفتوں تک تک جاری رہیں گی مشقوں کا مقصد انسداددہشت گردی، یرغمالیوں کو ریسکیو کرنے اور سرچ آپریشن میں مہارت حاصل کرنا ہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان اور چین کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشقیں سخت موسم والے چین کے علاقے چنگ ٹان جیا میں شروع ہو گئی ہیں، مشقوں کی افتتاحی تقریب میں چین کی پیپلزلبریشن آرمی اور پاکستان کی اسپیشل فورسز کے سینئر عسکری حکام نے شرکت کی۔اس موقع پردونوں ممالک کا قومی ترانہ بجایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشقیں 2015 دوستی کے سال کے تحت ہورہی ہیں جن کامقصد انسداد دہشتگردی آپریشنز ہیں، مشقوں میں ہاسٹیج ریسکیواورسرچ اپریشن سے متعلق کارروائیوں کی تربیت دی جائے گی۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 48%
Wind: WSW at 6.44 km/h
Thursday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 22°C / 30°C Sunny
Sunday 23°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 31°C Sunny
Tuesday 27°C / 31°C Scattered thunderstorms
Wednesday 26°C / 30°C Scattered thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ