ہیڈلائنز


پاک بھارت تعلقات کی مضبوطی کا پیغام لے کر پاکستان آئی ہوں، بھارتی وزیر خارجہ

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ کے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچنے پر وزارت خارجہ کے سینئرحکام اور بھارتی سفارتخانے کے عملے نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان کے دوران سرتاج عزیز سے ملاقات ہوگی اور پاکستان یہی پیغام لے کر آئی ہوں کہ دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہوں اور پاکستانی حکام سے ملاقات کے دوران کیا بات ہوگی یہ واپس جاتے ہوئے پتہ چلے گا۔سشما سوراج ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب کریں گے جب کہ وہ وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کریں گی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیرخاجہ کل وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گی جس میں پاک بھارت تعلقات سمیت مختلف امور پر بات چیت کی جائے گی جب کہ افغان صدر اشرف غنی کل ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچیں گے۔کانفرنس سے قبل وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا اعلی حکام کے ساتھ میٹنگ کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں مستقل امن کا خواہاں ہے،ہارٹ آف ایشیا کانفرنس خطے میں تعاون اور رابطے بڑھانے کے لئے موثر پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔
Sunny

32°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 56%
Wind: SW at 6.44 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ