ہیڈلائنز


آرمی چیف نے 4 دہشتگردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کر دیئے

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالت سے موت کی سزا پانے والے 4 دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کردیئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 4 دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کردیئے جن میں دہشت گرد نورسعید، مراد خان، عنایت اللہ اور اسرار الدین شامل ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق چاروں دہشت گرد دھماکوں، قتل، اغوائے برائے تاوان، دہشت گردوں کی مالی معاونت سمیت خودکش حملوں میں بھی ملوث ہیں جب کہ تمام دہشت گردوں کو فوجی عدالت موت کی سزا سنائی تھی۔

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 89%
Wind: E at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ