ہیڈلائنز


نواز حکومت کی پالیسیوں کے باعث وفاق میں دراڑیں پڑ چکی ہیں، خورشید شاہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: قائدحزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کہتے تھے کہ امانت میں خیانت نہیں کروں گا تو اب کیا ہورہا ہے جب کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے وفاق میں دراڑیں پڑ چکی ہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کےباعث آج وفاق میں دراڑیں پڑگئی ہیں جب کہ سندھ حکومت بھی چیخ رہی ہے، ہمارے دور میں 16 ٹریلین قرض تھا اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ملکی قرضہ 20 ٹریلین تک پہنچا دیا، عوام پر لگائے گئے 40 ارب روپے کے ٹیکس فوری طور پر واپس لئے جائیں اورایوان کو بتایا جائے کہ پی آئی اے کی نجکاری کیوں کی جارہی ہے اور میٹرو منصوبوں کے لئے 50 ارب روپے کہاں سے آئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کی نجکاری سے سبق نہیں سیکھا گیا اور رات کے اندھیرے میں آفس کھلوا کر پی آئی اے کی نجکاری کا آرڈیننس جاری کیا گیا، اب عوام کو لالی پاپ نہیں دیا جاسکتا آج کے بچے سمجھدار ہوچکے ہیں، تیسری دنیا کےارکان پارلیمنٹ عوام سے مسائل کے حل کا وعدہ کر کے آتے ہیں اور اب کہتے ہیں کہ پیسے نہیں تو اتنے دعوے کیوں کئے گئے تھے، اپنی قوم سے غلط بیانی کیوں کی جارہی ہے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ایوان میں آئیں تومعاملات حل ہوسکتے ہیں، وزیراعظم ایوان میں ہوں گےتوکسی کوکہنےکی ضرورت نہیں پڑےگی، آپ لیڈر بنیں حکمراں نہ بنیں، صوبوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا ہوچکی ہیں، کھربوں روپے کے ٹیکس وصول کئے جارہے ہیں لیکن صوبوں کا حصہ نہیں دیا جارہا اور خیبرپختونخوا اور سندھ کے واجبات ادا کیوں نہیں کئے جاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت وفاق کو مضبوط کرے،آئین اورقانون کے تحت چلے، طےکرناہوگاکہ ہمیں غلام نہیں بننا اس لئے آئی ایم ایف کاسبق مت پڑھیں، بھوکا رہ لیں گے لیکن آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے پاس نہیں جائیں گے، قریبی دوست چین ہمارے ساتھ ہے اور وہ بھوکا مرنے نہیں دے گا۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 62%
Wind: N at 6.44 km/h
Sunday 24°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 31°C Sunny
Friday 27°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ