ہیڈلائنز


وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات، ملکی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی جس میں ملکی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں ملکی سلامتی سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب پر بھی بات چیت ہوئی جس میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اس سے قبل وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصرخان جنجوعہ نے بنکاک میں اپنے بھارتی ہم منصب سے ہونے والی ملاقات سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر عسکری قیادت بھی شریک تھی۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 68%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 23°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ