ہیڈلائنز


پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات، امن اور دہشتگردی کے امور پر تبادلہ خیال

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں نے ملاقات کی ہے جس میں مسئلہ کشمیر اور سرحدی صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کے مطابق بنکاک میں وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ اور بھارتی ہم منصب اجیت دوول کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹرز نے بھی شرکت کی۔ قاضی خلیل اللہ کا کہنا ہے کہ ملاقات تعمیری اور مثبت ماحول میں ہوئی جس میں مسئلہ کشمیر، سرحدوں پر کشیدگی کے خاتمے، خطے میں امن و استحکام اور دہشت گردی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جب کہ سلامتی کے مشیروں کی ملاقات میں مثبت عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پیرس میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے دوران وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی مختصر ملاقات ہوئی تھی جب کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج بھی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لئے 8 دسمبر کو اسلام آباد آرہی ہیں۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 52%
Wind: W at 11.27 km/h
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny
Wednesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ