ہیڈلائنز


عمران فاروق قتل کیس کے 3 نامزد ملزمان راہداری ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: مقامی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار 3 ملزمان کو راہداری ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔ ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے عمران فاروق قتل کیس کے گرفتار ملزمان معظم علی خان، خالد محمود اور سید محسن علی کو اسلام آباد میں ڈیوٹی مجسٹریٹ سید حیدر شاہ کے روبرو پیش کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے لئے رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے کے تفتیشی افسر اور قانونی ٹیم نے موقف اختیار کیا کہ تینوں ملزمان کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنا ہے اس لئے عدالت ملزمان کو راہداری ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ ملزمان کو پیر کے روز متعلقہ عدالت کے روبرو پیش کرے۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے مقدمے میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے علاوہ انور علی، افتخار حسین اور کاشف علی کامران کو بھی ملزم قرار دیا گیا ہے اور ان کے خلاف قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشگردی کی دفعہ 7 شامل کی گئی ہیں۔

Clear

6°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 74%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 7°C / 14°C Sunny
Friday 8°C / 15°C Sunny
Saturday 9°C / 16°C Sunny
Sunday 8°C / 17°C Mostly sunny
Monday 11°C / 17°C Rain
Tuesday 12°C / 15°C Mostly sunny
Wednesday 10°C / 16°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ