ہیڈلائنز


شہید پائلٹ مریم مختیار کو اعلیٰ ترین سرکاری اعزاز سے نوازا جائے، سینیٹ قائمہ کمیٹی دفاع

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے شہید پائلٹ مریم مختیار کو خراج تحسین کی قرار داد منظور کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اعلیٰ ترین سرکاری اعزاز سے نوازا جائے۔ اسلام آ باد میں سینیٹر مشاہد حسین سید کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع کے اجلاس میں پاکستان ائیر فورس کی شہید پائلٹ مریم مختیار کو خراج تحسین کی قرارداد منظور کی گئی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پائلٹ مریم مختیار نے طیارے سے نکلنے میں دیر اس لیے کی کیونکہ جہاز ایک اسکول کے اوپر اڑ رہا تھا، مریم مختیار نے بچوں کو بچانے کیلئے اپنی جان کی قربانی دے دی، شہید پائلٹ مریم مختیار کو اعلیٰ ترین سرکاری اعزاز سے نوازا جائے۔

Thunderstorms

26°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 77%
Wind: ESE at 17.70 km/h
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ