ہیڈلائنز


تحریک انصاف کے مینڈیٹ میں ردوبدل کی کوشش کی گئی تومزاحمت کرینگے، اسد عمر

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے مینڈیٹ میں رد و بدل کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق اسد عمر کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں مینڈیٹ کے خلاف کسی قسم کا کھیل برداشت نہیں کیا جائے گا اور اگر تحریک انصاف کے مینڈیٹ میں رد و بدل کی کوشش کی گئی تو اس پر شدید مزاحمت کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا رویہ انتخابات کو متنازع بنانے کا باعث بنتا ہے اس لئے الیکشن کمیشن حقیقی انتخابی نتائج کا فوری اعلان یقینی بنائے۔ رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں متنازع ووٹوں کی حامل 8 یوسیز کی بجائے صرف 2 پر دوبارہ گنتی پر گہری تشویش ہے اس لئے تحریک انصاف کا مطالبہ ہے کہ متنازع یوسیز میں دوبارہ گنتی کی جائے۔

Partly cloudy

23°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 90%
Wind: ENE at 11.27 km/h
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 25°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ