ہیڈلائنز


27 سال پرانی شراب، قیمتی قالین، پاکستانی حکمرانوں کے امریکی حکام کو تحائف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: قرضوں میں جکڑے ہوئے ملک کے امیر حکمراں سفارتی آداب کے تحت اعلیٰ امریکی شخصیات کو تحفے دینے کی روایت پر عمل پیرا ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف اعلیٰ امریکی شخصیات کو غالیچے تحفے میں دیتے ہیں، پاکستان کے سابق صدر نے تعلقات بہتر بنانے کیلیے پاکستان میں امریکی سفیر کو فرانسیسی شراب کا تحفہ دیا۔ امریکی فیڈرل رجسٹرار آفس کی دستاویزات کے مطابق سال 2013 کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے امریکی صدربارک اوباما کو 600 ڈالر مالیت کا روایتی پاکستانی کارپٹ تحفے میں دیا، جس کی ریکارڈ میں وصولی 31 اکتوبر 2013 کو ظاہر کی گئی۔ وزیر اعظم نے اسی اثنا میں امریکا نائب صدر جوزف بائیڈن کو 2800 ڈالر کا ریشمی قالین گفٹ کیا۔ وزیر اعظم کی فیاضی اعلیٰ حکومتی عہدے داروں تک ہی محدود نہ رہی بلکہ انھوں نے وائٹ ہاؤس کے اسٹاف ممبر جیفری ایگرز کو بھی 500 ڈالر مالیت کا قالین گفٹ کیا۔

سابق صدر آصف زرداری نے پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن کو فرانسیسی وائن Premier Grand Cru Classé کا تحفہ دیا، یہ وائن دنیا کی مشہور فرانسیسی وائن کمپنی Château Margaux نے 1986 میں کشید کی تھی، وائن کی اس بوتل کی امریکی رجسٹرار ڈپارٹمنٹ نے قیمت 682 ڈالراور وصولی کی تاریخ 25 فروری 2013 درج کی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے امریکا کے ڈیفنس سیکریٹری چک ہیگل کو 600 ڈالر مالیت کا قالین نومبر 2013میں گفٹ کیا۔ امریکا میں تعینات پاکستان کی سفیر شیری رحمان نے امریکا کے اسسٹنٹ سیکریٹری آف ڈیفنس برائے ایشیا اینڈ پیسفک سیکیورٹی افیئرز Peter Lavoy کو450 ڈالر مالیت کے کف لنک مئی 2013 میں گفٹ کیے۔

سال 2013 کے دوران پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی سینیٹرز اور دیگر اہم شخصیات کو حکومت پاکستان نے سفری اخراجات بھی ادا کیے، جن شخصیات نے 2013کے دوران حکومت پاکستان سے سفری اخراجات وصول کیے ان میں امریکی سینیٹر باب کورکر، کمیٹی برائے امور خارجہ میں اقلیتوں کے چیف قونصل جمیل جعفر اور اقلیتوں کے پروفیشنل اسٹاف ممبر مائیکل پیھلان شامل ہیں۔ ان تحائف اور سفری اخراجات قبول کرنے کے بارے میں امریکی رجسٹرار ڈیپارٹمنٹ نے توجیح دی ہے کہ یہ تحائف نہ وصول کرنے کی صورت میں تحائف دینے والے ملک اور امریکی حکومت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑتا۔

Sunny

31°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 43%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Thursday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 22°C / 30°C Sunny
Sunday 23°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 31°C Sunny
Tuesday 27°C / 31°C Scattered thunderstorms
Wednesday 26°C / 30°C Scattered thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ