ہیڈلائنز


پاک فوج کے جوانوں پربزدلانہ حملوں سے حوصلے پست نہیں ہونگے، وزیراعظم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں ملٹری پولیس کے 2 اہلکاروں کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوانوں پر اس طرح بزدلانہ حملوں سے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ قربانی دینے والے بہادر جوانوں پر فخر ہے اور پاک فوج کے جوانوں پر اس طرح بزدلانہ حملوں سے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہید اہلکاروں کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ دوسری جانب ترجمان وزیراعلی ہاؤس کے مطابق  وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو فون کیا اور اہلکاروں نے شہادت پر اظہارافسوس کرتے ہوئے انہیں تفتیش سے متعلق احکامات سے آگاہ کیا جب کہ وزیراعلی نے صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس بھی کل طلب کرلیا۔

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 42%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ