ہیڈلائنز


پاکستان کی ترقی میں کوئی رکاوٹ آنے نہیں دیں گے، وزیراعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

پیرس: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں کوئی رکاوٹ آنے نہیں دیں گے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق اقوام متحدہ کی 21ویں کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے وزیراعظم نواز شریف فرانس کے دارالحکومت پیرس پہنچ گئے جہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موسمی تبدیلیوں سے نمٹنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے دنیا کو اپنا نقطہ نظرپیش کریں گے اور دوسرے ممالک کا موقف سنیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ موحولیاتی آلودگی کے بارے میں پاکستان نے اپنے اہداف مقررکررکھے ہیں جب کہ پاکستان سے کاربن گیسز کا اتنا اخراج نہیں ہورہا جتنا دیگر ملکوں میں ہے اور موحولیاتی آلودگی کے معاملے میں پاکستان سے زیادہ ذمہ داریاں دیگر ملکوں پر عائد ہوتی ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کل سے شروع ہونے والی 15 روزہ کانفرنس کے پہلے روزخطاب کریں گے جب کہ کانفرنس میں 140 سے زائد ممالک کے رہنما شرکت کریں گے۔

Mostly sunny

15°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 51%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ