ہیڈلائنز


الیکشن کمیشن ایک جماعت کے ہاتھ باندھ رہا ہےاور دیگر کو مکمل آزادی ہے، عمران خان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک جماعت کے ہاتھ باندھ رہا ہے اور دیگر کو سب آزادی ہے تاہم اس پر عوام کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آئے گا۔ اسلام آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے پوچھتا ہوں کہ 2013کے الیکشن فارم 14 مسنگ تھے کیا کسی پر ایف اٴئی آر کٹی جب کہ وزیراعظم نواز شریف الیکشن کے دوران پیکج کا اعلان کر رہے ہیں ان کے خلاف کوئی ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی اور جمہوری عمل میں حصہ لینے پر ان کے خلاف 3 مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس کسی کو کچھ دینے کو نہیں اور نہ کوئی وزیر ہوں تو مجھے کس طرح جمہوری عمل سے روکا جارہا ہے، عوام کو اپنا منشور دینا میرا حق ہے اور یہ جائز کام ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ 22 سیاسی جماعتوں نے 2013 کے انتخابات کو کہا کہ اس میں دھاندلی ہوئی اور وہی الیکشن کمیشن دوبارہ الیکشن کروا رہا ہے، الیکشن کمیشن سے کہنا چاہتا ہوں کہ ملک صاف و شفاف الیکشن کو ترس گیا ہے اور اگر ہمیں جمہوری عمل سے روکا گیا تو عوام کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آئے گا۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 59%
Wind: E at 6.44 km/h
Friday 22°C / 32°C Sunny
Saturday 25°C / 33°C Sunny
Sunday 27°C / 33°C Partly cloudy
Monday 26°C / 33°C Thunderstorms
Tuesday 25°C / 30°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 26°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ