ہیڈلائنز


(ن) لیگی رہنما ظفر علی شاہ نے بغیر شناختی کارڈ کے ہی ووٹ کاسٹ کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے اور اس موقع پر بڑے پیمانے پر بدانتظامی اور بے قاعدگیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں، اس کی ایک مثال مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر ظفر علی شاہ کی جانب سے شناختی کارڈ کے بغیر ہی اپنا ووٹ کاسٹ کرنا ہے۔ تفصیلات  مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما ظفر علی شاہ اسلام آباد کے علاقے آبپارہ کے سیکٹر جی سیون یونین کونسل نمبر 30 سے چیرمین کے امیدوار ہیں اور انھوں نے اپنا ووٹ بغیر شناختی کارڈ کے ہی اسلام آباد ماڈل اسکول اقبال ہال میں کاسٹ کیا جس پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا اور پولنگ کا عمل کچھ دیر کے لئے معطل بھی کرنا پڑا۔
ظفر علی شاہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں نے اپنا اسمارٹ کارڈ دکھا کر ووٹ کاسٹ کیا ہے جب کہ پریزائڈنگ افسر کا اس حوالے سے موقف ہے کہ چونکہ ظفر علی شاہ جانی پہچانی شخصیت ہیں اس لئے بغیر شناختی کارڈ ووٹ ڈالنے کی اجازت دی۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Partly cloudy

34°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 26%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 33°C Mostly sunny
Thursday 28°C / 36°C Sunny
Friday 28°C / 38°C Sunny
Saturday 26°C / 40°C Sunny
Sunday 27°C / 39°C Mostly sunny
Monday 27°C / 36°C Sunny
Tuesday 25°C / 34°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ