ہیڈلائنز


اسلام آباد میں تاریخ کے پہلے بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تاریخ کے پہلے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ اسلام آباد میں ملکی تاریخ کے پہلے بلدیاتی انتخابات میں 6 لاکھ 76 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے آئندہ 4 سال کے لیے بلدیاتی نمائندے منتخب کریں گے۔ پولنگ صبح 7 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ دیہی اور شہری کو ملا کر 50 یونین کونسلوں میں 2 ہزار 407 امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے 650 نمائندوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ ان نشستوں میں 50 چیئرمین، 50 ڈپٹی چیئرمین، 300 کونسلرز، خواتین کی 100، مزدوروں کی 50، نوجوانوں کی 50 اور اقلیتوں کی 50 نشستیں شامل ہیں۔ اسلام آباد کی ہر یو سی میں 13 امیدوار ہوں گے جن کے انتخاب کیلئے ہر ووٹر 6 ووٹ ڈالے گا۔

اسلام آباد کی 650 نشستوں پر سب سے زیادہ امیدواروں کو مسلم لیگ (ن) نے ٹکٹ جاری کیے ہیں جن کی تعداد 506 ہے۔ دوسرے نمبر پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 479 امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ جماعت اسلامی نے 164 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے 81 امیدوار میدان میں اتارے ہیں، دیگر جماعتوں کے 205 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں، جبکہ آزاد امیدواروں کی تعداد 972 ہے۔ شہری 6 رنگ کے بیلٹ پیپرز کے ذریعے ووٹ کاسٹ کریں گے، جن میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے سبز رنگ، کونسلر کے لیے سفید رنگ، خواتین کے لیے گلابی رنگ، نوجوانوں کے لیے گرے رنگ، مزدور کے لیے خاکی اور اقلیتی نمائندے کے لیے پیلے رنگ کا بیلٹ پیپر استعمال کریں گے۔

انتخابات کو پرامن بنانے کے لیے فوج اور رینجرز کے ایک ہزار 300 جوانوں کے علاوہ آزاد کشمیر پولیس کے ایک ہزار اور اسلام آباد پولیس کے 5 ہزار اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ خواتین کے پولنگ اسٹیشنز پر ایک ہزار خواتین سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات کی گئی ہیں۔ پولیس کی جانب سے سیکورٹی فورسز کو 4 ہزار خصوصی سمز بھی فراہم کی گئی ہیں جن کے ذریعے فورسز کے افسران رابطے میں رہیں گے۔ بلدیاتی انتخابات کے باعث وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری دفاتر میں آج آدھی چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے، تاہم سرکاری اداروں کے مقامی ملازمین مجاز افسران سے اجازت لے کر دو بجے سے پہلے بھی جاسکیں گے۔

Mostly clear

26°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 87%
Wind: ESE at 17.70 km/h
Sunday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 26°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 26°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 23°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 24°C / 30°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ